13 اگست، 2024، 6:32 PM

حزب اللہ کا دو صہیونی فوجی اڈوں پر حملہ

حزب اللہ کا دو صہیونی فوجی اڈوں پر حملہ

مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر واقع دو صہیونی فوجی اڈوں پر حزب اللہ نے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی حکومت کی دہشت گردی کا جواب دیتے ہوئے سرحدی علاقوں میں واقع دو اسرائیلی فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے صہیونی اڈوں پر دو حملے کیے ہیں، پہلا حملہ مسکاف اڈے پر کیا جس میں صہیونی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دوسرا حملہ میتات نامی اڈے پر ہوا اور میزائل لگنے کی وجہ سے اڈے کے اندر آگ لگ گئی۔

حزب اللہ نے طوفان الاقصی کے آغاز سے ہی صہیونی حکومت کے خلاف حملے شروع کئے ہیں تاہم تنظیم کے کمانڈروں کی شہادت کے بعد ان حملوں میں تیزی آئی ہے۔

News ID 1925953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha