مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المنار کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے دوویو قصبے میں صہیونی فوجی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے ساتھ ہی صہیونیوں کی طرف سے بھی توپخانے سے گولہ باری کی گئی۔
حزب اللہ نے حملے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کی جانب سے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنانے کے بعد جوابی کاروائی میں مقاومت کے جوانوں نے دوویو میں واقع صہیونی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثناء صہیونی فوج نے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اس سے پہلے لبنانی اسلامی مقاومت نے کہا تھا کہ شومیرا میں بھی صہیونی فوجی تنصیبات پر مارٹر گولے داغے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق حملے میں صہیونی فوج کو جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ