8 نومبر، 2023، 5:13 PM

صیہونی حکومت کے جرائم کا بغیر کسی لحاظ کے عدالتی ٹرائل چلنا چاہیے، ایرانی پبلک پراسیکیوٹر

صیہونی حکومت کے جرائم کا بغیر کسی لحاظ کے عدالتی ٹرائل چلنا چاہیے، ایرانی پبلک پراسیکیوٹر

ایران کے پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے سامنے خاموشی ظالم کو مزید جرائم کی ترغیب دے رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی کے اٹارنی جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین موحدی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اٹارنی جنرلز کے اکیسویں اجلاس سے خطاب کیا۔

اٹارنی جنرل کی تقریر کا متن حسب ذیل ہے۔

سب سے پہلے میں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے عوامی جمہوریہ چین کی سپریم کورٹ کے معزز پراسیکیوٹر جنرل کی مہمان نوازی اور ان لوگوں کا جنہوں نے اس اجلاس کے انعقاد کے لیے سخت محنت کی اور اسی طرح شنگھائی تعاون تنظیم کا سیکرٹریٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

امید ہے کہ موجودہ اجلاس معزز شرکت کرنے والے ممبران اور اس کے نتیجے میں ہمارے ممالک کے لوگوں کے لیے موثر اور عملی نتائج حاصل کرے گا۔

محترم صدر اور معزز اراکین وفود؛

سب سے پہلے ان جرائم پر گہرے افسوس کا اظہار کرنا ضروری ہے جو آج مقبوضہ فلسطین میں قابض رجیم کے ہاتھوں غزہ کے بے بس اور مظلوم عوام کے خلاف انجام پا رہے ہیں۔

 آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ہمارے پراسیکیوٹرز اور ججز کا یہ فرض ہے کہ وہ جرائم پر مقدمہ چلائیں اور ان سے نمٹیں اور ظالم کے خلاف مظلوم کے حقوق کا دفاع کریں۔ 

ان جرائم پر خاموشی ظالم کو مزید جرائم کرنے پر ابھارتی ہے۔ اس لیے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے سیاسی تحفظات سے ہٹ کر اپنا اہم عدالتی فرض ادا کریں گے کہ کم از کم اس اہم اجلاس میں ان جرائم اور نسل کشی کی مذمت میں ایک مشترکہ بیان جاری کریں تاکہ یہ غزہ کے مظلوموں کے غمزدہ دلوں کے لیے زخموں کا مرہم بن سکے۔

قومی جدیدیت کی خدمت میں استغاثہ کے کردار پر توجہ دینے سے پہلے، معاشرے میں جدید حکومتوں کی خصوصیات کی نشاندہی کرنا ضروری ہے، کیونکہ جدید حکومت کی نوعیت اور افعال کے بارے میں مختلف نظریاتی تصورات موجود ہیں۔ جن میں سے سب سے اہم خودمختاری، قانونی حیثیت، اختیار اور قانونی حیثیت ہیں۔

اہم سوال یہ ہے کہ جدید ریاست کی تشکیل اور معاشرے کی روایتی اندقز سے صنعتی کی طرف منتقلی میں کون سے عوامل کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

بلاشبہ، امن و امان کا قیام سب سے اہم ہے اور استغاثہ جات اس پر عمل درآمد میں اپنی حکومتوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

معاشرے کی ترقی کے لیے انسانی سماجی زندگی کے تمام حالات میں ایک بہت بڑی اور عمومی تبدیلی ضروری ہے۔ اس تبدیلی کے اہم عناصر میں آبادی کے حجم اور تقسیم میں تبدیلی، صحت عامہ کی توسیع، محنت کی سماجی تقسیم کی ترقی، صنعتی پیداوار میں سائنس اور سائنسی طریقوں کا اطلاق، ابلاغ عامہ کے ذرائع کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔

حکومتوں کا بنیادی ہدف امن و سلامتی کا حصول اور معاشرے میں لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے حصول کے لیے ذرائع فراہم کرنا ہے۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح اور اسلامی جمہوریہ کے قیام کے بعد ایرانی عوام کے مادی اور روحانی معیار زندگی کو بڑھانے کی کوششیں کی گئیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر معظم کے فرمان کے مطابق، ملت اسلامیہ کے نصب العین کا مفہوم یہ ہے کہ ہم انفرادی اعمال، لوگوں کے ساتھ برتاؤ، ملک کے حکام کے درمیان سلوک اور بین الاقوامی نظاموں کے ساتھ برتاؤ کو اسلامی معیارات اور ضوابط کے مطابق قریب لانا چاہتے ہیں۔

اس میدان میں ہماری خصوصیات بدعنوانی، انصاف اور پاپولزم، سادگی، اسکتبار کے خلاف جنگ، بڑے مسائل کے حل کے لیے فیصلے کرنے کی جرات وغیرہ ہیں۔ 

چونکہ اسلام میں غربت کا کوئی مطلب نہیں ہے اور معاشرے کو دولت پیدا کرنے والا ہونا چاہیے اور حکومت کو اس کی منطقی اور منصفانہ تقسیم کرنی چاہیے، اس لیے ایران کی اسلامی حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے اپنے تمام منصوبوں اور کوششوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

ایران کے اسلامی انقلاب کی فتح اور امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے وسیع پابندیوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای کے حکم پر 2013 میں "مرکز برائے مزاحمتی معیشت" کے عنوان سے ایک مرکز قائم کیا گیا تاکہ ملک میں معاشی ترقی کے عمل کو برقرار رکھا جا سکے۔

اس کے بعد اس مرکز کے قانونی ڈھانچے کی منظوری دی گئی جس کے آرٹیکل 1 کے مطابق ایک کونسل جس میں نائب صدر، اسلامی پارلیمنٹ کے معاون اور عدلیہ کے پہلے نائب سربراہ اور ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی رکنیت ہو گی۔ 

تینوں شاخوں (ایگزیکٹیو، لیجسلیٹو اور جوڈیشل) کے پیش کرنے کے لیے تجاویز اور تعاون کے مقصد سے تشکیل دی گئیں تاکہ معیشت کو مضبوط کیا جا سکے اور معاشی تبدیلی پیدا کی جا سکے۔

اس کونسل کے 24 اہم اہداف ہیں جن میں سے چند اہم یہ ہیں:

انٹرپرینیورشپ کی ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں کمیونٹی ممبران کی شرکت کے لیے حالات اور سہولیات فراہم کرنا۔

سائنس بنیاد پر معیشت کا استعمال کعتے ہوئے مصنوعات اور خدمات کی پیداوار اور برآمد کو بڑھانے کے لیے ملکی سطح پر جامع سائنسی نظام العمل کا نفاذ۔

۔ملک کے مختلف صوبوں کے درمیان منصفانہ طریقے سے پیداواری عوامل کو مضبوط بنانا

۔ پیداوار، روزگار اور پیداوری میں اضافہ

۔ تعلیم، ہنر اور کاروبار کے فروغ کے ذریعے پیداوار کے سلسلے میں کھپت تک عوامل کی منصفانہ تقسیم

- خوراک، ادویات اور علاج کی حفاظت کو یقینی بنانا

- جامع بہتری اور مضبوطی۔

- ملک کا مالیاتی نظام

- ملک کے عوامی اخراجات کی بچت

- ٹیکس محصولات کا حصہ بڑھا کر حکومت کے محصولاتی نظام میں اصلاحات

- معیشت کو واضح کرنا اور اسے صحت مند بنانا اور کرنسی وغیرہ کے شعبوں میں سرگرمیوں کو بدعنوانی کو روکنا۔

اس مقصد کے لیے عدلیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے احکامات کی تعمیل اور قانون کے نفاذ میں حکومت کی حمایت کے لیے عدلیہ میں ان پالیسیوں کے نفاذ کے لیے ایک عملہ تشکیل دیا گیا جس کے ارکان میں شامل ہیں عدلیہ کے معاون، ملک کے اٹارنی جنرل، وزیر انصاف، جنرل مانیٹرنگ سیل کے سربراہ اور دیگر مینیجرز۔

 اور ہر ماہ ایک اجلاس منعقد کرنا ضروری ہے جس کا سیکرٹریٹ منظوریوں کو ملک بھر کی تمام عدالتی اکائیوں کو بھیجنے کا پابند ہے تاکہ مزاحمتی اکانومی مرکز کی منظوریوں پر تیزی سے عمل درآمد کرتے ہوئے عدالتی اداروں اور حکومت کے درمیان ضروری ہم آہنگی قائم کی جا سکے۔

اس کے علاوہ عدلیہ میں اس مرکز کے دیگر اہم کام سیکورٹی اور اقتصادی ترقی میں عدلیہ کے کردار کے حوالے سے دوسرے ممالک کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے تقابلی مطالعہ اور جرائم اور اقتصادیات کے خلاف جنگ میں ملک بھر کی عدالتوں کی کارکردگی کی نگرانی کرنا ہے۔

  سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی مدد کے لیے کس طرح کام کرنا ہے۔ اور سامان اور کرنسی کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ، دستاویزات کی جعلسازی، جاسوسی اور تخریب کاری، دھوکہ دہی، رشوت ستانی، ٹیکس چوری، بینکنگ کے جرائم، قومی زمینوں اور قدرتی وسائل پر تجاوزات اور مذکورہ جرائم کی روک تھام کے لیے پروگراموں کے نفاذ میں تعاون اہم ہدف ہے۔

سی طرح بیرون ملک سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی، سرمایہ کاروں کی سیکیورٹی میں خلل ڈالنے والے عوامل اور اسٹیٹ بینکوں کے بقایا دعووں کی وصولی پر عمل کرنا، سہولیات کی فراہمی کے موجودہ طریقہ کار میں اصلاحات شامل ہیں۔

 اس لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ بالخصوص ملک بھر کے پراسیکیوٹرز درج ذیل پروگراموں کے ذریعے حکومت کی حمایت کے میدان میں اپنا مشن پورا کرتے ہیں۔

- عدالتی حکام کی طرف سے قوانین کے صحیح نفاذ کی نگرانی، خاص طور پر حفاظتی قوانین جیسے کہ فوجداری طریقہ کار کے قانون کی دفعہ 114؛ جس نے حفاظتی احکامات جاری کرنے کی پوزیشن میں مینوفیکچرنگ، زرعی اور سروس انٹرپرائزز کو بند کرنے اور ضبط کرنے سے منع کیا ہے۔

 ان کمیشنوں میں موثر اور معاون موجودگی جہاں جج عدلیہ کی نمائندگی کرتے ہیں، جیسے کہ ٹیکس کمیشن، میونسپلٹی، رجسٹریشن اور سوشل سیکورٹی کمیشن، اور آئین کے آرٹیکل 44 کی عمومی پالیسیوں پر غور و فکر کے ساتھ قوانین کا سختی سے نفاذ اور مزاحمتی معیشت، جس کا سرمایہ کاری کی حمایت میں اہم اثر پڑتا ہے۔

صوبائی سرمایہ کاری کی معاون کمیٹیوں" کی صلاحیت کا استعمال اور مینوفیکچرنگ، صنعتی اور زرعی اداروں کے مسائل اور مسائل کو اٹھانا اور ان کمیٹیوں میں اداروں کے مینیجرز کو مدعو کرنا اور صحت مند اور موثر سرگرمی اور طاقت کے استحکام اور تسلسل پر زور دینا۔

 مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز، خاص طور پر وہ کاروباری ادارے جن میں سے کچھ لوگ اس میں مزدور کے طور پر روزی کماتے ہیں۔

 جرائم اور معاشی بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے سرمایہ کاری کی حمایت کرنا

 اشیا اور کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف لڑنا اور عدالتوں کی طرف سے جاری کردہ بریت پر بروقت اور معقول اعتراضات اور اسمگل شدہ سامان کو مارکیٹ کے چکر میں داخل ہونے سے روکنا اور کچھ اسمگل شدہ سامان کی تباہی کی نگرانی ان مقدمات میں شامل ہیں جن کے مطابق استغاثہ کو کارروائی کرنی چاہیے۔ انسداد اسمگلنگ قانون میں متعلقہ ضوابط کو درست اور فوری طور پر لاگو کیا جاتا ہے۔

اجارہ داریوں کے خلاف جنگ اور مقابلہ میں رکاوٹوں کو مقابلہ کونسل میں ایک سرکاری وکیل کے طور پر داخل کیا جا سکتا ہے۔

محترم ساتھیو؛ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے بعد سے اراکین کے درمیان تمام شعبوں میں قریبی اور وسیع تعلقات قائم ہوئے ہیں، خوش قسمتی سے اسلامی جمہوریہ ایران 4 جولائی 2023 کو باضابطہ طور پر اس تنظیم کا رکن بنا اور اس سےہمارے ملک کی اس تنظیم کے حوالے سے ذمہ داری دوگنی ہو گئی ہے۔

اگرچہ ہمارا باضابطہ رکن بننے سے پہلے تنظیم کے ہر ایک رکن کے ساتھ قانونی اور عدالتی شعبوں میں اچھا تعاون رہا ہےلیکن مجھے امید ہے کہ اس اہم اور بااثر تنظیم میں ایران کی موجودگی، اجتماعی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوگی، جس سے پائیدار ترقی، تعلقات اور مواصلات کو وسعت دینا، اتحاد کو مضبوط بنانا اور خطرات سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی فراہم کرنا یقینی ہوجائے گا۔

گزشتہ برسوں میں ممبر پراسیکیوٹرز نے ایک دوسرے کے ساتھ بہت سے مسائل کا اشتراک کیا ہے اور قومی جدیدیت کی حمایت میں استغاثہ کے کردار سے متعلق موجودہ مسئلہ ان کے اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے۔ لیکن ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور تجربات کے تبادلے کے بغیر، ہم اس کو حاصل کرنے میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔ 

اس مقصد کے لیے مندرجہ ذیل صورتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

1- مالیاتی شعبوں میں مجرمانہ سرگرمیوں اور سامان اور کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں قانونی اور عدالتی تعاون کو مضبوط بنانا۔

2- شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری قانونی اور عدالتی معاونت اور ان کے تجارتی اور اقتصادی معاملات میں دعووں اور تنازعات کے نمٹانے کی رفتار کو تیز کرنا۔

3- شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے جنرل پراسیکیوٹرز کے دفاتر کے درمیان تجربات کا تبادلہ اور رکن ممالک کی قومی جدید کاری کی خدمت میں ضروری مہارتوں کی تربیت۔

جناب صدر، عزیز ساتھیو؛

آخر میں، میں اس اہم اور قیمتی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے عوامی جمہوریہ چین کے قابل احترام اٹارنی جنرل اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور میں اس کے اہداف کے حصول کی امید کرتا ہوں۔

News ID 1919887

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha