8 نومبر، 2023، 4:25 PM

فلسطینی فورسز نے صیہونی فوج کا ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا

فلسطینی فورسز نے صیہونی فوج کا ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا

فلسطینی مزاحمتی فورسز کی غزہ شہر کے مختلف حصوں میں صہیونی فوج کے جارح عناصر کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں جہاں مجاہدین صیہونی دشمن کے اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کی عسکری شاخ نے بتایا ہے: فلسطینی فورسز نے "یٰسین 105" لانچر کا استعمال کرتے ہوئے صیہونی فوج کے ایک ٹینک اور ایک پرسونل کیرئیر سمیت متعدد فوجی سازوسامان کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

صیہونی فوج کے ہتھیاروں کے خلاف فلسطینی فورسز کا یہ حملہ الطوام اسکوائر کے شمال میں ہوا۔

ادھر الجزیرہ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے شمال اور جنوب مغرب میں مزاحمتی فورسز اور قابض عناصر کے درمیان جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔

دوسری طرف سرایا القدس نے بھی اعلان کیا کہ فلسطینی فورسز نے غزہ کے مغرب میں صیہونی فوج کی بکتر بند گاڑیوں کو مارٹر اور گرینیڈ پھینک کر تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔

اس سے قبل عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج ضروری سازوسامان کی کمی کی وجہ سے چند روز قبل جن ٹینکوں کو مرمت کے لئے واپس لیا تھا انہیں دوبارہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

News ID 1919886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha