3 اکتوبر، 2024، 1:09 PM

اسرائیل پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری

اسرائیل پر حزب اللہ کے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری

لبنانی مقاومتی تنظیم مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی مراکز پر میزائل حملے کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات پر مزید میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق غزہ اور لبنان میں بے گناہ شہریوں پر حملوں کے جواب میں مجاہدین نے رات گئے صہیونی سرحدی قصبوں میں فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا جس میں دشمن کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

تنظیم نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ علی الصبح صہیونی قصبے مسکاف میں صہیونی فوج دفاعی آلات اور ہتھیاروں کی نقل و حمل میں مصروف تھی۔ حزب اللہ کے جوانوں نے موقع پر موجود صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا جس سے دشمن کو شدید نقصان ہوا ہے۔

News ID 1927137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha