25 اکتوبر، 2024، 3:16 PM

حزب اللہ کے حملوں کا خوف، صہیونی فوجیوں کا میدان جنگ میں جانے سے انکار

حزب اللہ کے حملوں کا خوف، صہیونی فوجیوں کا میدان جنگ میں جانے سے انکار

حزب اللہ کے شدید حملوں کے بعد ہزاروں صہیونی فوجیوں نے جنوبی لبنان میں ڈیوٹی دینے سے انکار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کی سرحدوں پر حزب اللہ کے شدید حملوں کے بعد صہیونی فوجیوں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کیا ہے۔

اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار صہیونی فوجیوں نے جنگ میں جانے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

گذشتہ روز حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 صہیونی فوجی ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان اور غزہ میں بے گناہ عوام پر صہیونی فوج کے حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات اور فوجی مراکز پر حملے جاری ہیں۔

عکا اور حیفا میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ صہیونی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنان سے کم از کم 5 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

News ID 1927668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha