مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے لبنانی بستیوں پر حملوں کے خلاف آج صہیونی اڈوں، بستیوں اور جاسوسی مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
حزب اللہ کے میزائلوں نے جن تنصیبات کو نشانہ بنایا ان میں لبنان کے مقبوضہ کفرچوبا میں روئیسات العالم کا فوجی اڈہ، فوجی بیرکیں، میتولا کا فوجی اڈہ اور خربیہ میں دشمن کا توپ خانہ شامل ہے۔
حزب اللہ کے جنگجوؤں نے المنارہ کی صہیونی بستی میں اسرائیلی فوجیوں کے زیر استعمال عمارتوں، المرج کے فوجی اڈے، العباد اڈے ، مقبوضہ شیبہ میں رویسات القرن کے اڈے اور فوجی اڈے پر بھی حملہ کیا۔
حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے لبنانی شہریوں پر حملے جاری رکھے تو وہ نئی بستیوں کو نشانہ بنائے گی۔
آپ کا تبصرہ