4 نومبر، 2024، 2:38 PM

حزب اللہ کے حملوں کا خوف، نتن یاہو کا لبنانی سرحد کا دورہ منسوخ

حزب اللہ کے حملوں کا خوف، نتن یاہو کا لبنانی سرحد کا دورہ منسوخ

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ نتن یاہو کے دورے سے پہلے سرحدی علاقے میں حزب اللہ کے ڈرون حملے کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں پر مسلسل حملے جاری ہیں۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کی آمد سے قبل سرحدی علاقے المتلہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ نیتن یاہو کی آمد سے 20 منٹ قبل ہوا۔ اسی وجہ سے نیتن یاہو نے مزید ڈرون حملوں کے خوف سے اپنا منصوبہ تبدیل کر لیا۔

دراین اثناء حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں چار صہیونی بستیوں اور ایک فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

پیر کو علی الصبح جاری کردہ بیانات میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے راکٹوں کے ایک بیراج سے آیلیت ہشاہر بستی کو نشانہ بنایا۔ علاوہ ازین شال، ہٹزور اور ڈالٹن کی بستیوں کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے مطابق یہ کارروائیاں غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کی گئیں۔

صہیونی حکومت نے حالیہ ہفتوں میں لبنان میں اپنی جارحیت کو تیز کر دیا ہے، جس سے لبنانی مزاحمتی جنگجوؤں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

News ID 1927898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha