مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں ہزیمت آمیز شکست کے بعد صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی ہے۔ صہیونی حکام اور مبصرین جنوبی لبنان میں مقاومت کے ہاتھوں شکست کا اعتراف کررہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نتن یاہو لبنان کے بعد غزہ میں بھی اپنی شکست تسلیم کریں۔
سوشل میڈیا میں اپنے صفحے پر انہوں نے کہا ہے کہ نتن یاہو نے امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالر ہڑپ کرلیے اور امریکی حکومت کی سیاسی اور دفاعی مدد حاصل کی تاہم جنوبی لبنان میں منہ کی کھانی پڑی اور جنگ بندی کے لیے حزب اللہ کے سامنے ہاتھ جوڑنا پڑا۔
عراقچی نے کہا کہ حزب اللہ ایک مرتبہ پھر صہیونی حکومت کے مقابلے میں اپنی ناقابل شکست طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب نتن یاہو کو چاہئے کہ غزہ میں بھی اپنی شکست کا اعتراف کریں۔
آپ کا تبصرہ