24 جون، 2025، 10:25 AM

آپریشن "بشارت فتح" کی کامیابی کے بعد صہیونی دشمن پر جنگ بندی مسلط

آپریشن "بشارت فتح" کی کامیابی کے بعد صہیونی دشمن پر جنگ بندی مسلط

ایران کی طاقتور دفاعی حکمت عملی، قوم کی مزاحمتی یکجہتی اور مسلح افواج کی برق رفتار کاروائیوں نے نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا بلکہ جنگ بندی کو ایک اسٹریٹجک برتری میں بدل دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقِ، ایرانی قومی خبری چینل نے صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، قومی نیوز چینل نے اپنے ایک اعلامیے میں صہیونی حکومت پر جنگ بندی مسلط کیے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے:

ایران کے معزز عوام!

امریکی جارحیت کے جواب میں سپاہ پاسداران کا کامیاب میزائل حملہ، اور ہمارے عوام کی بے مثال استقامت و یکجہتی نے دشمن پر جنگ بندی مسلط کردی۔ گزشتہ شب، قطر میں امریکی فوجی اڈے ’’العدید‘‘ پر سپاہ کے کامیاب میزائل حملے کے صرف چند گھنٹے بعد، ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کی التجا کی۔ انہوں نے یہ درخواست ایسے وقت میں کی، جب ایران امریکی حملے کا موثر اور کامیاب جواب دیا۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں صہیونی حکومت کے حساس مراکز ایرانی میزائلوں کے سامنے غیر محفوظ نظر آنے لگے۔

یہ عاجزانہ درخواست، تاریخی گیارہ روزہ عوامی استقامت اور ایرانی قوم کی مثالی یکجہتی کے بعد آئی، جنہوں نے بیرونی جارحیت کے خلاف اپنی سرزمین کا بھرپور دفاع کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر خارجہ عراقچی نے صبح سویرے اعلان کیا کہ اگر صہیونی حکومت کے حملے صبح چار بجے سے رک جائیں تو ہماری کارروائیاں بھی بند کردی جائیں گی۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں، جو صبح 4 بج کر 16 منٹ پر شائع ہوا، کہا تھا: "جیسا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں، یہ اسرائیلی حکومت تھی جس نے جنگ کا آغاز کیا۔ فی الحال جنگ بندی یا کارروائیوں کے رکنے پر کوئی باقاعدہ معاہدہ موجود نہیں ہے۔ تاہم اگر اسرائیلی حکومت آج صبح 4 بجے تک ایران پر اپنے حملے بند کر دے، تو ہم بھی جوابی کارروائی جاری رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔"

وزیر خارجہ نے وضاحت کی کہ ایران کی جانب سے عسکری کارروائی روکنے کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

عراقچی نے ایک اور پیغام میں مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: "میں تمام ایرانیوں کے ساتھ مل کر، اپنی مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دینے تک تیار رہ کر دشمن کے ہر حملے کا آخری لمحے تک جواب دیا۔"

News ID 1933852

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha