16 دسمبر، 2025، 9:49 AM

عالمی برادری تماشائی نہ بنے، غزہ میں قتل عام رکوائے، ایرانی وزارت خارجہ

عالمی برادری تماشائی نہ بنے، غزہ میں قتل عام رکوائے، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ پر جاری حملوں اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کو "سنگین جرائم" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے فوری اور موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں اور انسانی امداد کی رسائی پر عائد پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بقائی نے کہا کہ غزہ پر مسلسل حملے اور امداد کی بندش ایسے سنگین جرائم ہیں جو عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے فوری کارروائی کا تقاضا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان جرائم کو روکیں اور نسل کشی کے مرتکب افراد کا محاسبہ کریں۔

عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) کی مشاورتی رائے سے متعلق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی حالیہ قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے بقائی نے کہا کہ یہ قرارداد 1949 کے جنیوا کنونشن کے تحت تمام ریاستوں کو اس بات کا پابند کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور نسل کشی کو روکنے کے لیے اس کو حاصل استثنیٰ (Impunity) کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسماعیل بقائی نے امریکہ اور اسرائیل کے دیگر عسکری و سیاسی مددگاروں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں، لبنان اور شام میں ہونے والے جرائم اور نسل کشی میں براہِ راست شریک قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے اعلانات کے باوجود اسرائیل امریکی پشت پناہی اور جنگ بندی کے ضامنوں کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تشدد کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جو عالمی امن کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

News ID 1937115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha