20 دسمبر، 2023، 9:42 AM

ترکمانستان اور ایرانی صدور کی ٹیلیفونک گفتگو؛

غزہ میں امریکی پشت پناہی میں جاری مظالم سے انسانیت غضبناک ہے

غزہ میں امریکی پشت پناہی میں جاری مظالم سے انسانیت غضبناک ہے

ترکمانستان کے صدر کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ آج غزہ کے مظلوم عوام پر صیہونی حکومت اور امریکہ کے مظالم کی وجہ سے نہ صرف پوری دنیا کے مسلمان بلکہ انسانیت غضبناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے منگل کی شام ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمداف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بالخصوص تجارتی حجم میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج غزہ میں مظلوم عوام پر صیہونی حکومت اور امریکہ کے مظالم کی وجہ سے نہ صرف پوری دنیا کے مسلمان بلکہ انسانیت شدید غضبناک ہے

صدر رئیسی نے مظلوموں کے دفاع اور ظالموں کے خلاف قیام کو مکتب اسلام اور انسانیت کی اعلیٰ تعلیمات میں سے ایک قرار دیا اور غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے توانائی، حمل و نقل اور ٹرانزٹ کے شعبے میں کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد پر تاکید کی۔

آیت اللہ رئیسی نے دونوں ملکوں کے درمیان بجلی اور گیس کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے ایران کی جنوبی بندرگاہوں بشمول بندر عباس اور بندر چابہار کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ کے شعبے میں تہران-عشق آباد تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ 

صدر رئیسی نے دونوں ممالک کے تاریخی اور تہذیبی تعلقات کو بیان کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے آمادگی کا اظہار اور ایران کی جانب سے ترکمانستان کے ساتھ مشترکہ ثقافتی پروگرام منعقد کرنے اور مشترکہ ثقافتی شخصیات کی معرفی کے لیے ہر ممکنہ تعاون کا اعلان کیا۔

ترکمانستان کے صدر "سردار بردی محمداف" نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ اسلامی ممالک کی فعال اور موثر شرکت کو سراہا۔

News ID 1920716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha