ایرانی صدارتی انتخابات-2024
ایران میں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ملک بھر میں عوام صدارتی انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کے بارے میں چھان بین کے بعد 6 امیدوار میدان میں باقی ہیں جن میں پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، امیر حسین قاضی زادہ، سعید جلیلی، مصطفی پور محمدی، مسعود پزشکیان اور تہران کے مئیر علی رضا زاکانی شامل ہیں۔