5 جولائی، 2024، 12:55 PM

ایرانی صدارتی انتخابات عالمی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخیوں میں

ایرانی صدارتی انتخابات عالمی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخیوں میں

عالمی ذرائع ابلاغ میں ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کو خصوصی کوریج دی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ملک بھر میں ووٹ ڈالا جارہا ہے۔

ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں ایرانی صدارتی انتخابات شہہ سرخیوں میں ہیں۔

معروف خبری چینل الجزیرہ نے پولنگ کے آغاز سے ہی مختلف مقامات پر اپنے نامہ نگاروں کو تعیینات کرکے کوریج شروع کی ہے۔

ایرانی صدارتی انتخابات عالمی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخیوں میں

عراقی چینل الفرات پولنگ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی خبر دیتے ہوئے مختلف مقامات پر پولنگ کے مناظر کو لائیو نشر کررہا ہے۔

یمنی چینل المسیرہ نے انتخابات کو خصوصی کوریج دیتے ہوئے رہبر معظم کے ووٹ دینے کا منظر لائیو نشر کیا۔

المیادین کے نامہ نگار نے صدارتی انتخابات کے حوالے خبر دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی شہری انتخابات میں ووٹ دے کر ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

ایرانی صدارتی انتخابات عالمی ذرائع ابلاغ کی شہہ سرخیوں میں

اسپوٹنک نے انتخابات کے دوران پولنگ کی صفوں کے مناظر منتشر کئے ہیں۔

امریکی چینل سی این این نے کہا ہے کہ ایرانی شہری صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ دے رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے بعد سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان اگلے مرحلے میں دوبارہ مقابلہ کریں گے۔ رہبر معظم نے صبح آٹھ بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

رائٹرز نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اور خطے میں کشیدگی کے سائے میں ایرانی صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔

News ID 1925203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha