7 جولائی، 2024، 4:23 PM

عوام کی نظام انقلاب اسلامی کے ساتھ وابستگی قابل قدر ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

عوام کی نظام انقلاب اسلامی کے ساتھ وابستگی قابل قدر ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدارتی انتخابات میں بھاری ٹرن آؤٹ پر عوام کی قدردانی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعہ کے دن ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام کی بھاری اکثریت کے ساتھ شرکت کی قدردانی کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں بھاری ٹرن آؤٹ عوام کے درمیان اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ وفاداری کی علامت ہے۔

انہوں نے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو مبارک باد دیتے ہوئے اللہ سے دعا کی کہ ان کو عوام کی خدمت اور رہبر معظم کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے میں کامیابی عطا فرمائے۔

News ID 1925271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha