مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے سلسلے میں اندرون ملک اور بیرون ملک تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر کنعانی نے کہا کہ 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام بھاری اکثریت کے ساتھ ووٹ دینے کے لئے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم ایرانیوں کی انتخابات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے انتخابی کاغذات ارسال کئے جاچکے ہیں۔ بیرون ملک مقیم ایرانی شہری انتخابات میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب کے فرمان کے مطابق عوام کی بھاری اکثریت کےساتھ شرکت ایران کی حاکمیت اور قومی اقتدار کی علامت ہے۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ شہید صدر رئیسی اور شہید عبداللہیان کے چہلم کے موقع پر کل صبح شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں شہداء کی تجلیل کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ