5 جولائی، 2024، 8:08 PM

اسلامی حکومت کی بنیاد عوامی ووٹوں پر استوار ہے، امام جمعہ تہران

اسلامی حکومت کی بنیاد عوامی ووٹوں پر استوار ہے، امام جمعہ تہران

نماز جمعہ تہران کے خطیب نے کہا ہے کہ اسلامی حکومت کی بنیاد عوامی ووٹوں پر استوار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام حاج علی اکبری نے کہا کہ اسلامی حکومت میں اقتدار کی بنیادوں کی حفاظت کے لیے انتخابات میں حصہ لینا امت اسلامیہ کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو نظام عوام کے ووٹوں کی بنیاد پر تشکیل پاتا ہے اس میں عوام کی موجودگی اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام کا سیاسی نظام عوام کی مرضی اور ان کے تعاون سے تشکیل پاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں اسلامی طرز حکمرانی کے ستونوں کی تشکیل انتخابات کے ذریعے عوام کے ووٹوں پر منحصر ہے۔ انتخابات میں عوام کی بھاری اکثریت کے ساتھ عالمی برادری کے لیے ایک پیغام ہے۔

حجت الاسلام حاج اکبری نے کہا کہ نو منتخب صدر کو مقاومتی بلاک کے بارےمیں اسلامی جمہوری ایران کی بنیادی پالیسی کے مطابق چلنا ہوگا جو کہ عالمی استکبار اور صیہونیت کے خلاف مزاحمت پر مبنی ہے۔

News ID 1925227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha