6 جولائی، 2024، 12:36 PM

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے ایرانی نومنتخب صدر کو مبارکباد

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے ایرانی نومنتخب صدر کو مبارکباد

سعودی عرب کے اعلیٰ حکام نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے بادشاہ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

سعودی بادشاہ نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید مظبوطی اور علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور امن کو فروغ دینے کے لیے ہم آہنگی جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

بن سلمان نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہیں۔

اس سے قبل شام، پاکستان، روس اور عراق سمیت دیگر ممالک کے حکام نے بھی ایران کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر پزشکیان کو مبارکباد دی ہیں۔

News ID 1925253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha