15 جولائی، 2024، 9:45 AM

یمنی قوم کی فلسطین کی حمایت سنہرے حروف میں لکھی جائے گی، پزشکیان کی یمنی رہنما سے ٹیلیفونک گفتگو

یمنی قوم کی فلسطین کی حمایت سنہرے حروف میں لکھی جائے گی، پزشکیان کی یمنی رہنما سے ٹیلیفونک گفتگو

نومنتخب ایرانی صدر نے یمنی رہنما مہدی المشاط سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے یمن کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مھدی المشاط نے ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کو صدر بننے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی کامیابی عالمی مستضعفین اور مقاومت کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ ایران کی جانب سے فلسطینی عوام اور عالمی مستضعفین کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تاریخ میں ایران کے موقف کو یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر پزشکیان نے یمن کی طرف سے فلسطینی عوام کی جرائت مندانہ حمایت کو سراہا اور کہا کہ فلسطین کے بارے میں بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر بعض ممالک کی تاریخ میں سرزنش کی جائے گی جبکہ یمنی عوام کی حمایت کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے برعکس یمن نے مشکلات کے باوجود فلسطین کا ساتھ دیا جو کہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مغربی ممالک کے تخریبی کردار اور صہیونی حکومت کے ناجائز وجود کو خطے میں موجود تمام مشکلات کی جڑ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور یمن کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ نئی حکومت کے دور میں اس میں مزید اضافہ ہوگا اور امید ہے کہ یمن میں امن قائم ہونے باہمی تعاون سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔

News ID 1925410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha