مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد لبنانی مقاومتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور خطے کی مقاومتی تنظیمیں ایران کو طاقت ور پشت پناہ سمجھتی ہیں۔ ہم آپ کی حکومت کے ہمراہ آخری کامیابی تک کوشش جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اکثریت کے ساتھ ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔
آپ کا تبصرہ