8 جولائی، 2024، 10:13 PM

ڈاکٹر پزشکیان کی روسی ہم منصب سے گفتگو؛

دوست اور ہمسایہ ملک روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں

دوست اور ہمسایہ ملک روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں

نومنتخب ایرانی صدر نے روسی صدر پوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران دوست اور ہمسایہ ملک روس کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ٹیلیفون کرکے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ایران کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

صدر پوٹن نے ڈاکٹر پزشکیان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں ایران اور روس کے تعلقات مزید بڑھیں گے اور شہید رئیسی کی پالیسیوں کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان توانائی اور نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کی ضرورت پر تاکید کی اور ڈاکٹر پزشکیان کو کازان میں ہونے والے برکس کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

صدر پوٹن نے مزید کہا کہ روس دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کے لیے پر عزم ہے۔ 

اس موقع پر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے روسی صدر کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران دوست اور ہمسایہ ملک روس کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ ان تعلقات کو مزید بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی کے دور میں ہونے والے معاہدوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون کونسل اور برکس جیسے اہم فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔ ایران اور روس کے درمیان تعاون کا جامع معاہدہ آمادہ ہے اور ایران برکس کے اجلاس کے دوران دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔

News ID 1925300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha