23 جولائی، 2024، 3:05 PM

پزشکیان کی جاپانی وزیراعظم سے ٹیلفونک گفتگو؛

جاپان غزہ میں صہیونی جارحیت روکنے کے لئے اپنے اختیارات استعمال کرے

جاپان غزہ میں صہیونی جارحیت روکنے کے لئے اپنے اختیارات استعمال کرے

نومنتخب ایرانی صدر نے جاپانی وزیراعظم سے ٹیلفونک گفتگو کے دوران امید ظاہر کی کہ جاپان فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لئے سلامتی کونسل میں صہیونی حکومت پر دباو ڈالے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور جاپان کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات قائم ہیں۔ جاپان سمیت ایشیائی ممالک سے تعلقات کو وسعت دینا ایران کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی بنیادوں پر شامل ہے۔ دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ ایران مشرق وسطی میں امن اور صلح کے قیام کے لئے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذریعے خطے کا امن خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاپان سلامتی کونسل میں اپنی رکنیت کے دوران صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کو غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم روکنے کے لئے کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی اور ایران پر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کیں۔ اس کے باوجود ایران نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔

اس موقع پر جاپانی وزیراعظم نے ڈاکٹر پزشکیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایران اور جاپان کے درمیان دیرینہ دوستی ہے۔ نئی حکومت کے دور میں ان تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کا بحران عالمی سطح پر درپیش سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ جاپان غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لئے امداد رسانی کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کرے گا۔ امید ہے کہ ان کوششوں میں ایران بھی ساتھ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران اور امریکہ کے درمیان رابطے برقرار کرنے کے لئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

News ID 1925567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha