مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلباء نے پلے کارڈز اور شام کا پرچم اٹھا کر نعرے لگائے اور شامی دہشت گردوں کی حمایت پر ترک حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے شامی حکومت اور مزاحمتی محور کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے خطے کی حکومتوں اور مسلم ممالک سے شام، لبنان اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا۔
ریلی کے شرکاء نے "مرگ بر امریکہ" اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعرے لگاتے ہوئے خطے میں صیہونی حکومت کے جرائم کی روک تھام کا بھی مطالبہ کیا۔
ریلی کے آخر میں ایک قرار داد کے ذریعے ترکی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جوابی اقدامات کرے۔
آپ کا تبصرہ