3 دسمبر، 2024، 12:41 PM

اکو اجلاس علاقائی اور عالمی مسائل پر مذاکرات کا بہترین موقع ہے، عراقچی

اکو اجلاس علاقائی اور عالمی مسائل پر مذاکرات کا بہترین موقع ہے، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اکو اجلاس علاقائی اور عالمی مسائل تبادلہ خیال کا بہترین موقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں 28 ویں ایکو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکو وزرائے خارجہ کا علاقائی اور مسائل پر مذاکرات کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 14 مہینوں کے دوران صہیونی حکومت نے غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ لبنان میں جنگ بندی کے چند دنوں بعد شام میں تکفیری دہشت گردوں  نے سر اٹھانا شروع کیا۔ امریکہ اور صہیونی حکومت کی حمایت سے شروع ہونے والی اس دہشت گردی کے بارے میں علاقائی اور عالمی ممالک کو ہوشیار ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکاء نے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مضبوط کرنے مذاکرات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ ایک سال سے تنظیم کے صدر کی حیثیت اس کے اہداف کے حصول کے لئے اہم اقدامات کیے۔

News ID 1928544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha