29 جولائی، 2024، 10:37 PM

کیوبا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے سنجیدہ ہیں، صدر پزشکیان کی کیوبا کے وزیراعظم سے گفتگو

کیوبا کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے سنجیدہ ہیں، صدر پزشکیان کی کیوبا کے وزیراعظم سے گفتگو

نومنتخب ایرانی صدر نے کیوبا کے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران تہران اور ہوانا کے درمیان تعلقات کو مزید وسیع اور مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کیوبا کے وزیراعظم مانوئل ماررو کروز نے تہران میں نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر کیوبا کے وزیراعظم نے نومنتخب ایرانی صدر کو مبارک باد پیش کی اور سابق صدر آیت اللہ رئیسی کی شہادت پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ کیوبا ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے جس نے امپیرلیسم کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا اور آج اس میدان میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر ایران نے ہمیشہ کیوبا کے خودمختارانہ موقف کی حمایت کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

ڈاکٹر پزشکیان نے کیوبا کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں انسانی حقوق کا دم بھرنے والے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے بجائے غاصب اور ظالم صہیونی حکومت کی مدد کرررہے ہیں۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہید آیت اللہ رئیسی کے دور میں ہونے کیوبا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

News ID 1925660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha