18 جولائی، 2024، 9:45 AM

ایران کا پیغام مشرق وسطی میں اختلافات کے خاتمے کی نوید ہے، روسی وزیرخارجہ

ایران کا پیغام مشرق وسطی میں اختلافات کے خاتمے کی نوید ہے، روسی وزیرخارجہ

روسی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ نومنتخب ایرانی صدر کا پیغام مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کی نوید ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے نومنتخب ایرانی صدر کی جانب سے عالمی ممالک کے نام پیغام پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روسیا الیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر پزشکیان نے عالمی ممالک کے نام اپنا پیغام جاری کیا جو خلیج فارس کے کنارے واقع ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی نوید ہے۔

فلسطین سمیت مشرق وسطی کے دیگر مسائل کے بارے میں ہونے والے سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر پزشکیان نے ہمسایہ ممالک کو خصوصی پیغام دیا ہے کہ اختلافات اور بداعتمادی کو ختم کرنے کے لئے تعلقات کے قیام اور مشترکہ مفادات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پزشکیان کے بیانات کی وجہ سے خطے کے ممالک نے امن و استحکام کے لئے جوابی اقدامات کرنا شروع کیا ہے اس طرح ایک دوسرے کے ساتھ مل کر فلسطین جیسے مسئلے کا حل نکالنے کی امید بڑھ گئی ہے۔

یاد رہے کہ نومنتخب صدر پزشکیان نے روزنامہ تہران ٹائمز میں "میرا پیغام دنیا کے نام" کے عنوان کے ساتھ مضمون شائع کیا تھا جس میں عالمی ممالک کو امن اور تعلقات بہتر بنانے کا پیغام دیا تھا۔ اس مضمون کو مختلف ممالک میں مختلف زبانوں میں ترجمہ کرکے شائع کیا گیا تھا۔ 

News ID 1925480

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha