3 دسمبر، 2024، 8:12 PM

یمن اور عراقی مزاحمت کی صیہونی رجیم کے خلاف انتقامی کارروائیاں

یمن اور عراقی مزاحمت کی صیہونی رجیم کے خلاف انتقامی کارروائیاں

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج اور عراق کی اسلامی مزاحمت نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صیہونی رجیم کے خلاف تین مشترکہ کارروائیاں کی ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحیی سریع" نے صیہونی رجیم کے خلاف مشترکہ کاروائیوں سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران صیہونی دشمن کے خلاف 3 فوجی آپریشن کئے ہیں۔ 

یحیی سریع نے کہا کہ متعدد ڈرونز کے ذریعے ہم نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی دشمن کے دو اہداف کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے "ام الرشراش" میں کئی ڈرونز سے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا۔

 یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ عراقی مزاحمت کے ساتھ مل کر یہ آپریشن مظلوم فلسطینی عوام اور مزاحمتی مجاہدین کی حمایت میں کیا گیا۔

 انہوں نے واضح کیا کہ یہ انتقامی کاروائیاں غزہ کی پٹی پر صیہونی رجیم کی جارحیت اور اس کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

News ID 1928555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha