3 دسمبر، 2024، 3:13 PM

جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت ناقابل تسخیر ہے، صیہونی ذرائع کا اعتراف

جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت ناقابل تسخیر ہے، صیہونی ذرائع کا اعتراف

ایک صہیونی ذریعے نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں حماس کی جنگی صلاحیت اور جاں فشانی کا اعتراف کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبری روزنامہ یدیعوت احرونوت نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک حماس اب بھی غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ میں پوری قوت سے لڑ رہی ہے اور اس نے بالکل بھی ہتھیار نہیں ڈالے ہیں۔

اس اخبار نے نشاندہی کی ہے کہ حماس کے مجاہدین جبالیہ میں صیہونی فوجیوں کا شکار کرنے کامیاب ہو رہے ہیں۔

مذکور صیہونی اخبار نے مزید لکھا:  صیہونی فوج کی حالیہ چڑھائی کے دوران جبالیہ کی جھڑپوں میں 30 صیہونی سپاہی مارے گئے۔

اس اخبار کے مطابق اوسطاً ہر دو دن میں ایک اسرائیلی فوجی جبالیہ میں مارا جاتا ہے۔

یدیعوت احرونوت نے انکشاف کیا کہ صیہونی رجیم کی 401 ویں بریگیڈ کا کمانڈر بھی جبالیہ کی لڑائی میں مارا گیا۔

News ID 1928551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha