مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا کے سیکرٹری جنرل اکرم الکعبی نے شام کی موجودہ صورت حال پر ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت شام میں اپنے کرائے کے دہشت گردوں کے ذریعے داخلی محاذ کھول کر مزاحمتی محور کے ارتکاز میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن یہ منصوبہ ہمارے عزم میں خلل پیدا نہیں کرے گا۔
شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ ہماری نظریں اب بھی مسجد اقصیٰ پر ہیں، ہم غزہ کی حمایت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے اور ہمارا اصل ہدف مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور غاصب رجیم کی نابودی ہے۔
آپ کا تبصرہ