13 جولائی، 2024، 8:26 AM

صدر پیوٹن کے ساتھ شمال_جنوب کوریڈور کے محور پر مذکرات ہوئے، قالیباف

صدر پیوٹن کے ساتھ شمال_جنوب کوریڈور کے محور پر مذکرات ہوئے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ روس کے دورے میں صدر پیوٹن کے ساتھ شمال_جنوب کوریڈور اور گیس پائپ لائن کے محور پر مذکرات ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ برکس پارلیمانی سربراہان کے اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ مذاکرات کا مرکزی ایجنڈا شمال_جنوب کوریڈور اور گیس کی منتقلی کا منصوبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ برکس کے اراکین امریکی یک طرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کا میکانزم تیار کررہے ہیں۔ برکس دنیا کی نصف سے زائد آبادی اور عالمی پیداوار کے تیس فیصد کا مالک ہے۔ برکس مالی معاملات کو آسان بنانے کے لیے سوئفٹ جیسا میکانزم سامنے لارہی ہے۔

قالیباف نے کہا کہ برکس باہمی تجارت کے لیے ملکی کرنسی استعمال کرتے ہیں۔ یوریشیا زون میں واقع ممالک کی اکثریت برکس میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے دورے میں صدر پوٹن کے علاوہ ڈوما اور رشین فیڈریشن کونسل کے سربراہ سے ملاقات ہوئی۔ روسی اعلی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران شمال_جنوب کوریڈور اور گیس کی منتقلی کے منصوبے کے محور پر مذکرات ہوئے۔

News ID 1925373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha