مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کہ روسی گیس کی ایران منتقلی دونوں ممالک کے تجارتی روابط کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے منصوبے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے ساتھ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
محمد مخبر نے کہا کہ ایران اور روس کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں آسکتی ہے۔ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی معاملات کے بارے میں باہمی تعاون کے ساتھ اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے روسی شہر داغستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے روسی صدر نمسے تعزیت کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران روسی صدر نے ایران اور روس کے درمیان گیس کی منتقلی کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے ساتھ خطے کے دیگر ممالک کے لئے بھی مفید ہے۔
صدر پوٹن نے مزید کہا کہ ایران نے ثابت کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کاغذات تک محدود نہیں رہتے ہیں بلکہ ان کو جلد عملی جامہ بھی پہنایا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ