17 جولائی، 2024، 4:38 PM

سعودی ولی عہد کا پزشکیان سے ٹیلفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد کا پزشکیان سے ٹیلفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں توسیع پر خوشی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے مزید اقدامات پر تاکید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں توسیع پر خوشی کا اظہار کیا اور اس حوالے سے مزید اقدامات پر تاکید کی۔

ڈاکٹر پزشکیان نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

News ID 1925469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha