9 اکتوبر، 2026، 6:06 PM

طویل مشن اور تنازعات کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن وطن واپس پہنچ گیا

طویل مشن اور تنازعات کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن وطن واپس پہنچ گیا

ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ لینے والے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن نے 250 روز سے زائد عرصے تک سمندر میں تعیناتی کے بعد کیلیفورنیا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن طویل مشن مکمل کرنے کے بعد امریکہ کے مغربی ساحل پر واپس پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کیلیفورنیا کی ریاست میں واقع سان ڈیاگو کی بندرگاہ پر تعینات فوجیوں کے اہل خانہ تقریبا ایک سال بعد اپنے پیاروں سے ملاقات کے منتظر تھے۔ اس دوران جہاز پر تعینات امریکی فوجیوں کی خراب نفسیاتی حالت اور خودکشی کی کوششوں کے بارے میں متعدد رپورٹس شائع ہوئی تھیں۔

ابراہم لنکن نومبر 2025 میں کیلیفورنیا سے بحیرہ جنوبی چین کے لیے روانہ ہوا تھا، جس کے بعد اسے ایران کے خلاف فوجی جارحیت میں حصہ لینے کے لیے خطے میں بھیجا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے کے پانیوں میں 250 روز سے زیادہ جاری رہنے والے مشن نے جہاز کو تھکا دیا اور امریکی فوجیوں کے لیے نفسیاتی طور پر نامساعد حالات پیدا کیے، یہاں تک کہ ان میں سے بعض نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔

News ID 1941985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha