24 ستمبر، 2026، 12:26 PM

ایران کے خلاف جنگی مشن کے دوران امریکی بحریہ کے 8 اہلکاروں کا اقدام خودکشی

ایران کے خلاف جنگی مشن کے دوران امریکی بحریہ کے 8 اہلکاروں کا اقدام خودکشی

امریکی بحریہ کے ایک اعلی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کے جنگی گروپ میں شامل 8 اہلکاروں نے ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں پر مشتمل مشن کے دوران خودکشی کی کوشش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی حکام میں سے ایک نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جنگی کارروائیوں کے دوران امریکی بحریہ کے 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی بحریہ کے قائم مقام وزیر ہانگ کاؤ نے اعلان کیا کہ امریکی بحریہ کے 8 اہلکار، جو طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کے جنگی گروپ میں خدمات انجام دے رہے تھے، ایسے مشن کے دوران خودکشی کی کوشش کر بیٹھے جس میں ایران کے خلاف جنگی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔

اس امریکی عہدیدار کے مطابق یہ تعداد طیارہ بردار بحری جہاز، فضائی یونٹ، اس کی حفاظت پر مامور جنگی جہازوں اور ابراہام لنکن کے جنگی گروپ میں شامل دیگر یونٹس کے اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مشن کے دوران خودکشی کی کوشش کرنے والے کسی بھی اہلکار کی موت واقع نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس مشن میں تقریباً 6 سے 7 ہزار فوجی اہلکار شامل تھے اور اس دوران طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن کو 6 ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں تعینات رکھا گیا۔

News ID 1941621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha