23 ستمبر، 2026، 11:56 PM

سانحۂ میناب پر خاموش رہنے والے، اس جرم میں شریک ہیں، بقائی

سانحۂ میناب پر خاموش رہنے والے، اس جرم میں شریک ہیں، بقائی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سانحۂ میناب پر خاموش رہنے اور اس کی مذمت سے گریز کرنے والے تمام افراد اس جارحیت میں شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ آج 23 ستمبر؛ ایران میں نئے تعلیمی سال کے آغاز اور اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا دن ہے۔ میناب کے معصوم بچے 28 فروری کو امریکہ کے وحشیانہ ٹوماہاک میزائل حملے میں شہید ہوئے۔ آج ان بچوں کو اسکول میں ہونا چاہیے تھا؛ روشن آنکھوں اور شاداں چہروں کے ساتھ نئے تعلیمی سال کے آغاز کا جشن منا رہے ہوتے؛ لیکن اب ان کے ٹکڑے ٹکڑے ہو چکے جسدِ خاکی زمین کے نیچے دفن ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جس حکومت کا صدر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بین الاقوامی قانون کا تمسخر اڑاتے ہوئے اسے چیلنج کرتا ہے، وہ اس ناقابلِ معافی جنگی جرم کی ذمہ دار ہے۔ اس جرم کے سامنے خاموش رہنے اور اس کی مذمت سے گریز کرنے والے تمام افراد بھی اس جارحیت میں شریک ہیں۔

بقائی نے لکھا کہ ایرانی عوام ان خوبصورت اور فرشتہ صفت چہروں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کے قاتلوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

News ID 1941613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha