مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ انتخابات ختم ہو گئے آگے کا دشوار گزار راستہ طے کرنے کے لیے آپس میں اتحاد اور ہمدلی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں سارے ایرانیوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں مشکلات میں آپ کو تنہا نہیں چھوڑوں گا آپ بھی میرا ساتھ دیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ