6 جولائی، 2024، 3:55 PM

ہر ایرانی ملک کی ترقی اور انقلاب کے اہداف کے حصول کے لئے کردار ادا کرے، جلیلی کا پیغام

ہر ایرانی ملک کی ترقی اور انقلاب کے اہداف کے حصول کے لئے کردار ادا کرے، جلیلی کا پیغام

ایرانی صدارتی انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سعید جلیلی نے کہا ہے کہ تمام ایرانیوں کی زمہ داری ہے ملک کی ترقی اور انقلاب اسلامی کے اہداف کے حصول کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدارتی انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سعید جلیلی نے ایک پیغام میں نومنتخب صدر مسعود پزشکیان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کو ایرانی عوام نے کثیر تعداد میں سنجیدہ اور شفاف انتخابات میں شرکت کرکے دنیا کے سامنے مذہبی جمہوریت انقلاب کے استحکام کا عملی نمونہ دکھایا۔ 
اب ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ملکی کی ترقی اور نظام انقلاب اسلامی کو مستحکم کرنے کے لئے نومنتخب صدر کے ساتھ تعاون کریں۔
میں عوامی آراء کی اکثریت حاصل کرنے پر جناب ڈاکٹر پزشکیان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور حسب سابق خود موظف سمجھتا ہوں کہ مشکلات کے خاتمے اور ملک کی ترقی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نئی حکومت کی مدد کروں۔
میں ان لاکھوں ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایران کی ترقی کے لئے مجھے ووٹ دیا۔ ان کو اطمینان دلاتا ہوں کہ آپ کے چودہ ملین ووٹوں کی پشت پناہی کے ساتھ پہلے سے زیادہ اپنی توانائی کو بروئے کار لاؤں گا۔
اب وقت آیا ہے کہ ہر ایرانی انقلاب اسلامی کے اہداف کو ہمبستگی اور ہمدلی کے ساتھ حاصل کرنے کے لیے اپنا کردار کرے۔

News ID 1925256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • شرافت 08:39 - 2024/07/07
      0 0
      یہ بہت اچھا لگا۔