6 جولائی، 2024، 5:51 PM

بھارتی وزیراعظم کی ایرانی نو منتخب صدر مبارکباد

بھارتی وزیراعظم کی ایرانی نو منتخب صدر مبارکباد

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں انھوں نے ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو خطاب کرتے ہوئے لکھا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی حیثیت سے آپ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مودی نے مزید کہا: ہم عوام اور خطے کے مفاد کے لیے گرمجوشی اور طویل مدتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

ہندوستان کے مشہور نیوزچینل NDTV" نے بھی ایران میں صدارتی انتخابات کے نتائج کو لے کر اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ تاریخی طور پر ایران اور ہندوستان کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے صدارتی دور میں شاید یہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

News ID 1925257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha