مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ناصر کنعانی نے ڈاکٹر پزشکیان کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وزارت خارجہ ملکی مفادات کے حصول کے لئے نومنتخب صدر کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے غیر ملکی پابندیوں کو ناکام بنانے کی حکمت عملی اختیار کی۔
کنعانی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔ ثالثی کا کردار ادا کرنے والے معمالات کو آگے بڑھانے میں مدد کررہے ہیں۔ پیشرفت حاصل ہونے پر تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ ایران ہر مثبت پیشکش اور تجویز کا خیر مقدم کرے گا۔
آپ کا تبصرہ