مہر کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے کچھ دیر قبل بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ سے تجدید عہد کی خاطر امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضری دی۔
تجدید عہد کے بعد ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے حرم امام خمینیؒ میں فعال کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا۔
امام راحل (رح) کے ساتھ تجدید عہد کے بعد، نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ بھائیو اور بہنو، میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ واقعی آپ کی مہربانی تھی کہ آپ لوگوں نے احسان کیا۔
اانہوں نے کہا کہ میں نے اس الیکشن میں کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کیا اور میں نے کوئی ایسی بات نہیں کہی جسے میں کل پورا نہ کر سکوں گا، کئی سالوں سے ہم وعدہ کررہے ہیں لیکن وہ پورا نہیں ہورہا اور عوام کو اسی حوالے سے شکایت ہے۔
ایرانی نو منتخب صدر نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کے خاک پا ہیں۔ ہم عوام اور ملک کی خدمت کرنے آئے ہیں۔ آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ آپ کو حامی و ناصر ہو یا علی مدد
آپ کا تبصرہ