مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان منگل 30 جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان حجت الاسلام علی رضا سلیمی نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طے شدہ پروگرام کے تحت منگل 30 جولائی کو ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایران کے اگلے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
ایرانی آئین کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے صدر کے انتخاب کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ایرانی گارڈیئن کونسل، عدلیہ، فوج اور سول اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔
آئین کی شق 121 کے تحت نومنتخب صدر حلف اٹھائیں گے اور اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دینے کی قسم کھائیں گے۔ آخر میں حلف نامے پر دستخط بھی کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ