مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صدر عبداللطیف رشید نے نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلفون پر گفتگو کی اور صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ان کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر عراقی صدر نے دونوں ملکوں کو تعلقات کو مستحکم اور دونوں قوموں کے مفادات میں قرار دیا اور کہا کہ تہران اور بغداد کو اپنی سیکورٹی اور مختلف شعبوں میں پیشرفت کے لئے روابط کو مزید بڑھانا چاہئے۔
گفتگو کے دوران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے مبارک باد پیش کرنے پر عراقی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور عراق کی دوستی اور تعلقات کسی بیان اور وضاحت کے محتاج نہیں۔ اگلے دور میں دونوں کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
نومنتخب ایرانی صدر نے کہا کہ ایران عراق کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ مختلف شعبوں میں دونوں کے مشترکہ مفادات ہیں جو تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی کے طالب ہیں۔
آپ کا تبصرہ