7 جولائی، 2024، 7:58 PM

ایرانی گارڈین کونسل نے انتخابی نتائج کی توثیق کردی

ایرانی گارڈین کونسل نے انتخابی نتائج کی توثیق کردی

گارڈین کونسل نے ملک کے تمام صوبوں اور شہروں میں ہونے والے 14ویں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کی توثیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جمعہ کے دن ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ انجام پذیر ہوا۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق ملک کی گارڈیئن کونسل نے تمام صوبوں اور شہروں میں انتخابات کے نتائج کی منظوری دی ہے۔

اس سے پہلے وزارت داخلہ نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کیا تھا جنہوں نے 16 ملین سے زائد ووٹ لئے تھے جبکہ ان کے حریف سعید جلیلی کو 13 ملین ووٹ ملے تھے۔

شہید صدر رئیسی مئی میں فضائی حادثے میں شہید ہونے کے بعد ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔

News ID 1925283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha