1 دسمبر، 2022، 2:05 PM

امریکہ جان لے کہ عوام کے دلوں میں ان کی کوئی جگہ نہیں اور نہ ہوگی، آیت اللہ رئیسی

امریکہ جان لے کہ عوام کے دلوں میں ان کی کوئی جگہ نہیں اور نہ ہوگی، آیت اللہ رئیسی

سنندج - ایرانی صدر نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ عوام کے دلوں میں ان کی کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی ہوگی کیونکہ ایثار اور مقاومت کی ثقافت ایرانیوں میں رچی بسی ہوئی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج ﴿جمعرات﴾ صوبہ کردستان کے مرکز سنندج میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ خیال رہے کہ صدر رئیسی سنندج کو پانی کی سپلائی کے میگا پروجیکٹ کے افتتاح کے لئے آج صبح سنندج پہنچے ہیں۔

صدر رئیسی کی موجودگی میں آج باقاعدہ طور پر آزاد ڈیم سے سنندج واٹر فلٹر پلانٹ کو پانی کی ترسیل شروع کی گئی۔

در ایں اثنا آیت اللہ رئیسی نے سنندج شہر کے ایک عوامی اجتماع میں بھی شرکت کی اور اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سنندج کو پانی کی سپلائی عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا جس کے لئے عوام آٹھ سالوں سے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے پروجیکٹ کو عملی جامے پہنانے والے تمام منتظمین اور اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی صوبے کے لئے دیگر بڑے منصوبے بھی پایہ تکمیل کو پہنچنے گے جن میں صوبے میں ریلوے اور سقز ایئرپورٹ کے میگا پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نامکمل منصوبے عوام کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں لہذا میں مسلسل تاکید کرتا رہوں گا کہ تمام منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور صوبے کے مسائل کو حل کیا جائے۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ہمیں کردستان کے عوام میں مجاہدت اور پائیداری کا جذبہ نظر آتا ہے۔ انقلاب کے مخالف اور دشمن گروہوں کے مقابلے میں یہاں کے عوام کی استقامت بے مثال رہی ہے چونکہ انقلاب کے ابتدائی ایام سے ہی انقلاب مخالف گروپ ناپاک عزائم رکھتے تھے اور عوام نے انہیں مایوس کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران دشمن کے خیانت کے ریکارڈ میں ایک اور اندازوں کی غلطی درج ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن سوچ رہے تھے کہ بدامنی اور خلفشار کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں لیکن اس بات سے بے خبر تھے کہ کردستان کے ہزاروں شہداء کے خون نے اس خطے میں ایثار و قربانی کے کلچر کو اس طرح سے رچا بسا دیا ہے کہ دشمنوں کو ہمیشہ شکست دیتا رہے گا۔

آیت رئیسی نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ بعض مسائل اٹھا کر دشمن کے مقابلے میں ایرانی عوام کے اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کرسکتے ہیں۔ تاہم کردستان میں مدتوں سے شیعہ اور اہل سنت ایک ساتھ رہ رہے ہیں جو دشمن کو سر اٹھانے کی کبھی بھی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کردستان کی نئی نسل اپنے بزرگوں کی طرح دشمنوں کو ناامید کردیں گے اور اس علاقے کی ترقی اور پیش رفت کے لئے بڑے بڑے قدم اٹھائیں گے۔

ایرانی صدر نے زور دے کر کہا کہ امریکیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ اس ملک میں عوام کے دلوں میں کوئی جگہ نہیں رکھتے اور نہ ہی رکھیں گے۔ ایرانی صدر نے عوامی خدمت کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی عوامی خدمت نے دشمنوں کو غضبناک کیا ہوا ہے اور سنندج کو پانی کی ترسیل کا منصوبہ بھی انہی چیزوں میں سے ایک ہے جنہوں نے دشمن کو غضبناک کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری قوم ترقی اور پیش رفت کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گی جبکہ یہ فسادات اور بلوے اسی مقصد کے لئے تھے کہ تیزی سے آگے بڑھتی ہوئی ترقی کی ٹرین کی رفتار کو روک دیا جائے۔ سید ابراہیم رئیسی نے اپنے خطاب میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر کردستان کا دورہ کریں اور دیگر متعدد عوامی منصوبوں کے عملی ہونے کا مشاہدہ کریں۔

News ID 1913453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha