مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر اور مجلس خبرگان رہبری کے نامزد امیدوار آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی نظام عوام کے ووٹ سے تشکیل پایا ہے۔ ملک میں حکومت اور اداروں کی تشکیل میں عوامی رائے کا اہم کردار ہے۔ عوامی رائے ملک میں اسلامی جمہوری نظام کی بقا کی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب آنے سے پہلے وقت کے حکمران خود کو عوام کا حاکم و آقا سمجھتے تھے لیکن انقلاب اسلامی کے بعد ملک میں حقیقی معنوں میں عوامی رائے کو اہمیت مل گئی اور عوامی حکومت شروع ہوگئی۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ ووٹ حاصل کرنا ایک طرح کا عہد و پیمان ہے نمائندوں کو اس وعدے کی پاسداری کرنا ہوگا اور ووٹ دینے والوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ نگرانی کریں اور نمائندے سے وعدوں پر عمل کا مطالبہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات امیدواروں کے درمیان اختلافات اور نفرت کا باعث نہیں ہونا چاہئے۔ اختلافات اور الزام تراشی کسی بھی لحاظ سے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔
آپ کا تبصرہ