30 جنوری، 2025، 6:59 PM

قطر، ایرانی وزیر خارجہ کی حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

قطر، ایرانی وزیر خارجہ کی حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ نے قطر میں حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطر میں فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش کے ساتھ ملاقات کے دوران حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے بعد درپیش صوتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران حماس کی سیاسی کونسل کے سربراہ کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

News ID 1929957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha