ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی عراقی وزير خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ عراق کے دورے پر ہیں انھوں نے عراق کے وزير خارجہ فواد حسین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ عراق کے دورے پر ہیں انھوں نے عراق کے وزير خارجہ فواد حسین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اور عراق کے وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی قرض کی ادائيگی اور بصرہ شلمچہ کے درمیان ریل کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سے قبل عراق کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ  قاسم الاعرجی اور عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ  شیخ ہمام حمودی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد میں عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی اور اہلسنت کے بعض علماء سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ سعید خطیب زادہ نے ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزيد مضبوط بنانے پر زوردیا، اور ایران کی طرف سے عراقی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

News Code 1906873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =