مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں امن کی کوششوں اور بین الافغان مذاکرات کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے آج ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ ظریف نے کہا کہ ایران افغانستان میں قیام امن کی کوششوں اور بین الافغان مذاکرات کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے افغان مصالحتی کونسل کی ذمہ داری قبول کرنے پر بھی عبداللہ عبداللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں بھر پور تعوان کرنے کے لئۓ آمادہ ہے۔ اس ملاقات میں عبداللہ عبداللہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایرانی وزیر خآرجہ کو آگاہ کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں افغانستان میں امن کی کوششوں اور بین الافغان مذاکرات کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
News Code 1903495
آپ کا تبصرہ