30 جنوری، 2025، 10:32 PM

غرب اردن، صہیونی فوجیوں پر فلسطینی مقاومت کی کاری وار، متعدد صہیونی فوجی ہلاک و زخمی

غرب اردن، صہیونی فوجیوں پر فلسطینی مقاومت کی کاری وار، متعدد صہیونی فوجی ہلاک و زخمی

القدس بریگیڈ نے جنین اور دیگر علاقوں میں صہیونی فوج کے گولان یونٹ پر حملہ کرکے متعدد فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے غرب اردن میں صہیونی فوج کے گولانی بریگیڈ کے خلاف کامیاب فوجی کارروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق القدس بریگیڈ نے جنین میں ایک رہائشی مکان کو دھماکے سے اڑا دیا، جہاں صہیونی فوجی پناہ لیے ہوئے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

القدس بریگیڈ نے مزید کہا ہے کہ مجاہدین نے نور شمس پناہ گزین کیمپ کے اطراف میں بھی صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب صہیونی میڈیا نے بھی جنین کیمپ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں کم از کم ایک صہیونی فوجی کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد صہیونی حکومت نے غرب اردن میں جنین کیمپ پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ جس کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

News ID 1929956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha