30 جنوری، 2025، 6:34 PM

صیہونی رژیم نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی معطل کر دی!

صیہونی رژیم نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی معطل کر دی!

حماس اور غاصب رژیم کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تیسرے مرحلے میں آج تین صیہونی خواتین قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا، تاہم تل ابیب حکام نے 110 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل معطل کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،  صہیونی میڈیا ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ اعلی حکام نے جیلوں کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ آج فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل تا اطلاع ثانوی ملتوی کر دے۔

اسرائیلی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رہا کئے جانے والے فلسطینی قیدیوں کے قافلے کو روکنے کا حکم ملا اور انہیں لے جانے والی بسیں اپنے ابتدائی مقامات پر واپس آگئیں۔

 عبرانی ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں دو اسرائیلی یرغمالیوں اربیل یہود اور گادی موزیس کی رہائی کے انداز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

 صیہونی ٹی وی چینل 12 نے بھی خبر دی ہے کہ کنیسٹ کی خارجہ امور اور سلامتی کمیٹی نے اربیل یہود اور گادی موزیس کی آزادی کے مناظر منتشر ہونے کے بعد ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1929954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha